QR CodeQR Code

الیکشن بروقت نہ ہوئے تو ملک خانہ جنگی کی لپیٹ میں آسکتا ہے، ساجد میر

27 Feb 2013 18:45

اسلام ٹائمز: جمعیت اہلحدیث کے مرکزی امیر نے ملتان میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی ہٹ دھرمیوں کی وجہ سے ملک کے حالات خراب ہوچکے ہیں۔


اسلام ٹائمز ۔ بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینا ملک کو بھارت کی غلامی میں دھکیلنے کے مترادف ہے، پیپلزپارٹی کی ہٹ دھرمیوں کی وجہ سے ملک کے حالات خراب ہوچکے ہیں۔ موجودہ حکمران ریکارڈ کرپشن کرکے اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں جبکہ عوام کو کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں ملا۔ ان خیالات کا اظہارجمعیت اہلحدیث کے مرکزی امیروسینیٹر پروفیسرساجد میر نے جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس کے تنظیمی کارکنان سے مرکز ابن القاسم ملتان میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ساجد میر نے مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی غلط داخلہ وخارجہ پالیسیوں کے باعث پاکستان کو بدامنی اور دہشت گردی جیسے بدترین حالات کاسامنا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اگر الیکشن بروقت نہ ہوئے تو ملک خانہ جنگی کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔ اجلاس سے شیخ محمد شریف چنگوانی اور علامہ عنایت اللہ رحمانی نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ اس موقع پر قاری عطاء اللہ، محمد ادریس ضیائ، سیف اللہ عابد، ابتسام الحق سمیت دیگر تنظیمی افراد نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 242951

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/242951/الیکشن-بروقت-نہ-ہوئے-ملک-خانہ-جنگی-کی-لپیٹ-میں-آسکتا-ہے-ساجد-میر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org