QR CodeQR Code

بین المذاہب ہم آہنگی امن کمیٹی کے زیراہتمام سانحہ کراچی کے خلاف مظاہرہ

5 Mar 2013 12:53

اسلام ٹائمز:مقررین نے کہا کہ کراچی کوئٹہ، خیبرپختوانخواہ، پنجاب لہو لہو ہے، حکمران کس کارکردگی کے ساتھ الیکشن میں جائینگے اور کس منہ سے شہریوں سے ووٹ مانگیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ انٹرنیشنل امن کونسل برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام کراچی عباس ٹاؤن میں بم دھماکوں میں 50 افراد کی شہادت کے خلاف لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت رانا طاہر رحمت، خوشنود ڈوگر، احمد سمندر خان، محمد سعید احتر اور وقار الحسنین نقوی نے کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ کراچی کی قتل و غارت پر ساری انسانیت سراپا احتجاج ہے، عوام رو رہے ہیں جب کہ حکمران سو رہے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ کراچی کوئٹہ، خیبر پختوانخواہ، پنجاب لہو لہو ہے، حکمران کس کارکردگی کے ساتھ الیکشن میں جائینگے اور کس منہ سے شہریوں سے ووٹ مانگیں گے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت عوام کو روٹی کپڑا اور مکان نہیں دے سکتی تو کم از کم جان کا تحفظ ہی دے، موت نہ بانٹے۔


خبر کا کوڈ: 244341

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/244341/بین-المذاہب-ہم-آہنگی-امن-کمیٹی-کے-زیراہتمام-سانحہ-کراچی-خلاف-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org