QR CodeQR Code

سانحہ عباس ٹاﺅن میں ملوث 2 طالبان دہشتگرد گرفتار

14 Mar 2013 21:52

اسلام ٹائمز: دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان عالم شیر گروپ سے ہے، گرفتار دہشتگردوں میں منصور اور انعام اللہ محسود شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سانحہ عباس ٹاون میں ہونیوالے بم دھماکے میں ملوث 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم دہشتگرد تحریک طالبان عالم شیر گروپ سے ہے۔ گرفتار دہشتگردوں میں منصور اور انعام اللہ محسود شامل ہیں۔ دھماکے میں سوزوکی پک اپ استعمال کی گئی تھی۔ یہ سوزوکی گرفتار دہشتگرد منصور چلا رہا تھا اور اسی نے وہاں سوزوکی کھڑی تھی۔ منصور نے اس علاقے کی پہلے ریکی بھی کی تھی۔ گرفتار دہشتگردوں کو نادرن بائے پاس افغان بستی سے گرفتار کیا گیا۔ سانحہ میں ملوث دیگر دہشتگرد بشیر، لالے اور پنجابی مفرور ہیں، جن کی گرفتاری کے لئے اورنگی ٹاﺅن کے علاقے میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 246649

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/246649/سانحہ-عباس-ٹاﺅن-میں-ملوث-2-طالبان-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org