0
Thursday 14 Mar 2013 21:52

سانحہ عباس ٹاﺅن میں ملوث 2 طالبان دہشتگرد گرفتار

سانحہ عباس ٹاﺅن میں ملوث 2 طالبان دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سانحہ عباس ٹاون میں ہونیوالے بم دھماکے میں ملوث 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم دہشتگرد تحریک طالبان عالم شیر گروپ سے ہے۔ گرفتار دہشتگردوں میں منصور اور انعام اللہ محسود شامل ہیں۔ دھماکے میں سوزوکی پک اپ استعمال کی گئی تھی۔ یہ سوزوکی گرفتار دہشتگرد منصور چلا رہا تھا اور اسی نے وہاں سوزوکی کھڑی تھی۔ منصور نے اس علاقے کی پہلے ریکی بھی کی تھی۔ گرفتار دہشتگردوں کو نادرن بائے پاس افغان بستی سے گرفتار کیا گیا۔ سانحہ میں ملوث دیگر دہشتگرد بشیر، لالے اور پنجابی مفرور ہیں، جن کی گرفتاری کے لئے اورنگی ٹاﺅن کے علاقے میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 246649
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش