QR CodeQR Code

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا پر حملے کی دھمکی دیدی

18 Mar 2013 01:59

اسلام ٹائمز: امریکہ نے کہا تھا کہ وہ اپنے دفاعی میزائل کا رخ مغربی ساحل کی طرف کر دے گا تاکہ شمالی کوریا کی طرف سے کسی بھی ممکنہ خطرے کے مقابلے کے لیے تیار رہے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی کوریا نے جنوبی کوریا پر حملے کی دھمکی دیدی ہے۔ یاد رہے کہ شمالی کوریا نے فروری میں اپنے آخری جوہری ٹیسٹ کے بعد سے کئی دھمکیاں دی ہیں۔ جوہری دھماکوں کے بعد اقوام متحدہ نے ملک پر پابندیاں مزید سخت کر دی تھیں۔ امریکہ نے جمعہ کو کہا تھا کہ وہ اپنے دفاعی میزائل کا رخ مغربی ساحل کی طرف کر دے گا تاکہ شمالی کوریا کی طرف سے کسی بھی ممکنہ خطرے کے مقابلے کے لیے تیار رہے۔ شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے جزائر کے خلاف حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے رہائشیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ نقل مکانی کرلیں۔ یاد رہے ان جزائر پر شمالی  کوریا کی فورسز نے 2010ء میں بھی حملہ کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 247274

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/247274/شمالی-کوریا-نے-جنوبی-پر-حملے-کی-دھمکی-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org