QR CodeQR Code

ملت جعفریہ کا عظیم نقصان، پروفیسر سبط جعفر دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید

18 Mar 2013 15:14

اسلام ٹائمز: دہشتگردوں نے استاد پروفیسر سبط جعفر کو اس وقت اپنی فائرنگ نشانہ بنایا جب وہ لیاقت آباد سندھی ہوٹل میں واقع گورنمنٹ ڈگری کالج سے باہر نکل رہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ سرزمین پاکستان پر بسنے والے اہل تشیع کے لئے ایک اور عظیم نقصان، معروف شاعر اہلبیت (ع) استاد سید سبط جعفر زیدی امریکی پے رول پر پلنے والے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق استاد پروفیسر کو دہشتگردوں نے اس وقت اپنی فائرنگ کا نشانہ بنایا، جب وہ لیاقت آباد سندھی ہوٹل میں واقع گورنمنٹ ڈگری کالج سے باہر نکل رہے تھے۔ دہشتگردوں نے پروفیسر سبط جعفر کو پانچ گولیاں ماریں۔ شہید کے جسد خاکی کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پروفیسر سبط جعفر زیدی کی شہادت سے پاکستان کے عوام ایک محب وطن، عاشق اہلبیت (ع)، منتظرِ امام مہدی (عج) اور ایک شفیق اور مہربان انسان سے محروم ہوگئی ہے۔ سبط جعفر کی شہادت ملت جعفریہ کیلئے ایک بہت بڑا نقصان ہے، جس کا ازالہ کرنا شاید ہی کبھی ممکن ہو۔ شہید نے اپنی تمام حیات مدح سرائی اہل بیت (ع) اور ملت جعفریہ کی سربلندی کیلئے وقف کر رکھی تھی اور ان کی شہادت ملت جعفریہ کو ایک ایسا صدمہ دے گئی کہ جس کا تدارک کرنا کسی کے بس کی بات نہیں۔
موت ان کے محبوں کو آتی نہیں
آ بھی جائے تو پھر بچ کے جاتی نہیں
موت کا خطر موت سے کیا ہے ڈر
اس سے بچنا بھی کیا آگئی آگئی

غسل میت نہ کہنا میرے غسل کو
اجلے ملبوس کو مت کفن نام دو
میں چلا ہوں علی (ع) سے ملاقات کو
جس کی تھی آرزو وہ گھڑی آگئی

استاد سبط جعفر کا مشہور کلام "جب خدا کو پکارا" سے اقتباس


خبر کا کوڈ: 247508

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/247508/ملت-جعفریہ-کا-عظیم-نقصان-پروفیسر-سبط-جعفر-دہشتگردوں-کی-فائرنگ-سے-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org