2
0
Monday 18 Mar 2013 15:14

ملت جعفریہ کا عظیم نقصان، پروفیسر سبط جعفر دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید

ملت جعفریہ کا عظیم نقصان، پروفیسر سبط جعفر دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید
اسلام ٹائمز۔ سرزمین پاکستان پر بسنے والے اہل تشیع کے لئے ایک اور عظیم نقصان، معروف شاعر اہلبیت (ع) استاد سید سبط جعفر زیدی امریکی پے رول پر پلنے والے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق استاد پروفیسر کو دہشتگردوں نے اس وقت اپنی فائرنگ کا نشانہ بنایا، جب وہ لیاقت آباد سندھی ہوٹل میں واقع گورنمنٹ ڈگری کالج سے باہر نکل رہے تھے۔ دہشتگردوں نے پروفیسر سبط جعفر کو پانچ گولیاں ماریں۔ شہید کے جسد خاکی کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پروفیسر سبط جعفر زیدی کی شہادت سے پاکستان کے عوام ایک محب وطن، عاشق اہلبیت (ع)، منتظرِ امام مہدی (عج) اور ایک شفیق اور مہربان انسان سے محروم ہوگئی ہے۔ سبط جعفر کی شہادت ملت جعفریہ کیلئے ایک بہت بڑا نقصان ہے، جس کا ازالہ کرنا شاید ہی کبھی ممکن ہو۔ شہید نے اپنی تمام حیات مدح سرائی اہل بیت (ع) اور ملت جعفریہ کی سربلندی کیلئے وقف کر رکھی تھی اور ان کی شہادت ملت جعفریہ کو ایک ایسا صدمہ دے گئی کہ جس کا تدارک کرنا کسی کے بس کی بات نہیں۔
موت ان کے محبوں کو آتی نہیں
آ بھی جائے تو پھر بچ کے جاتی نہیں
موت کا خطر موت سے کیا ہے ڈر
اس سے بچنا بھی کیا آگئی آگئی

غسل میت نہ کہنا میرے غسل کو
اجلے ملبوس کو مت کفن نام دو
میں چلا ہوں علی (ع) سے ملاقات کو
جس کی تھی آرزو وہ گھڑی آگئی

استاد سبط جعفر کا مشہور کلام "جب خدا کو پکارا" سے اقتباس
خبر کا کوڈ : 247508
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

BISMELLAHER RAHMANER RAHEEM
ALLAH QUBUL KARAY. MELLAT E JAFARIA MAZEED MAZBOOT HO RAHEE HAY. SHOHADA KA KHOON REAL ISLAM YANI " TASHEEU" KA DARAKHAT KO EVER GREEN BANA RAHA HAY!
A Gap that can never be filled by any one. This is the one of the Greatest Loss. He was living in our hearts and Still he is there but We lost him.
ہماری پیشکش