QR CodeQR Code

امریکا کے مزید 50 فوجی جون میں پاکستان آئیں گے،امریکی اخبار

29 Apr 2010 12:16

اسلام ٹائمز:پاکستان میں امریکی فوج کی تعداد بڑھانے کا اسٹریٹجک فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں اضافے کے لئے کیا گیا


 واشنگٹن:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکا کے مزید پچاس فوجی اہلکار پاکستان آئیں گے جس کے بعد پاکستان میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد دو سو پچاس ہو جائے گی جبکہ سی آئی اے نے پاکستان کے ساتھ مشترکہ فوجی انٹیلی جنس مرکز بنانے کے لئے اضافی اہلکار اور ٹیکنیشنز پاکستان بھیج دیے ہیں۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جون میں ہی چار جدید ایف سولہ طیارے بھی پاکستانی فلیٹ میں تعینات کئے جائیں گے۔امریکا کے دو سو فوجی اہلکار پہلے ہی پاکستان میں تربیتی مقاصد کے لئے موجود ہیں جن میں اسپیشل آپریشن ٹریننگ اور ایڈوائزری اہلکار بھی شامل ہیں۔
پاکستان میں امریکی فوج کی تعداد بڑھانے کا اسٹریٹجک فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں اضافے کے لئے کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دیے جانے والے چار میں سے تین ایف سولہ شہباز ایئربیس پر رہیں گے جو تین میں سے ایک ہوائی اڈہ ہے،جس کے استعمال کی اجازت پاکستان نے امریکا کو دو ہزار ایک سے دی ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 24754

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/24754/امریکا-کے-مزید-50-فوجی-جون-میں-پاکستان-آئیں-گے-امریکی-اخبار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org