QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کے صوبائی پیکج کو آئینی تحفظ دے کر عوام کو حقوق دیئے جائیں، آغا راحت حسینی

22 Mar 2013 17:14

اسلام ٹائمز۔ گلگت اور ضلع ہنزہ نگر کے علما کرام و عمائدین کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے آغا راحت حسین الحسینی کا کہنا تھا کہ گلگت عوام کو اپنے حقوق کے حصول کیلئے بیدار ہونے کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امام جمعہ والجماعت گلگت و ممتاز عالم دین علامہ سید راحت حسین الحسینی نے وفاقی حکومت سے گلگت بلتستان کے سیلف گورننس آرڈنینس کے تحت ملنے والے صوبائی پیکج کو آئینی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام ملک کے دیگر صوبوں کے عوام کے مساوی حقوق سے محروم چلے آ رہے ہیں اور ہماری قومی اسمبلی اور سینیٹ میں کوئی نمائندگی نہیں جبکہ اس خطے میں وسائل کی کوئی کمی نہیں اور یہاں دستیاب قدرتی وسائل کو استعمال میں لا کر نا صرف گلگت بلتستان بلکہ پورے پاکستان کے معاشی نظام کو مستحکم کیا جا سکتا ہے۔ گلگت میں ضلع ہنزہ نگر اور گلگت کے علما کرام و عمائدین کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حکومت اور بیوروکریسی سے گلگت بلتستان کے خطے کو بھی مکمل قومی دھارے میں شامل کرتے ہوئے اسے ملک کا پانچواں آئینی صوبہ قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ علاہ ازیں انہوں نے عوام کو اپنے حقوق کے حصول کیلئے بیدار و متحد ہو کر عملی جدوجہد کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 247896

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/247896/گلگت-بلتستان-کے-صوبائی-پیکج-کو-ا-ئینی-تحفظ-دے-کر-عوام-حقوق-دیئے-جائیں-ا-غا-راحت-حسینی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org