QR CodeQR Code

شہدائے سانحہ عباس ٹاؤن کے 44 لواحقین میں 15،15 لاکھ روپے کے چیک تقسیم

20 Mar 2013 12:50

اسلام ٹائمز: وزیراعلٰی ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں سید قائم علی شاہ اور دیگر حکومتی عہدیداروں کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی، اصغر زیدی اور صابر کربلائی و دیگر موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ نے وزیراعلٰی ہاؤس میں سادہ مگر پر وقار تقریب میں سانحہ عباس ٹاؤن کے 44 شہداء کے لواحقین کو حکومت سندھ کی طرف 15،15 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر، کمشنر کراچی سید ہاشم رضا زیدی، رکن سندھ اسمبلی حمیرا علوانی، وزیراعلٰی سندھ کے پرنسپل سیکرٹری محمد صدیق میمن، معاون خصوصی وقار مہدی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی، اصغر زیدی، شہداء اور زخمیوں کی ریلیف کمیٹی کے انچارج صابر کربلائی اور دیگر موجود تھے۔
اس موقع پر وزیراعلٰی سندھ نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کی خصوصی ہدایات پر سانحہ عباس ٹاؤن کے لواحقین کیساتھ ہر سطح پر تعاون کر رہے ہیں اور اسی سلسلے میں ان کو 15،15 لاکھ روپے کے چیک دے کر مالی امداد کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مالی امداد کے علاوہ عباس ٹاؤن کے تباہ شدہ فلیٹس کے متبادل نئے فلیٹس دیئے جا رہے ہیں اور اس ضمن میں کمیٹی کام کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 247946

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/247946/شہدائے-سانحہ-عباس-ٹاؤن-کے-44-لواحقین-میں-15-لاکھ-روپے-چیک-تقسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org