0
Wednesday 20 Mar 2013 12:50

شہدائے سانحہ عباس ٹاؤن کے 44 لواحقین میں 15،15 لاکھ روپے کے چیک تقسیم

شہدائے سانحہ عباس ٹاؤن کے 44 لواحقین میں 15،15 لاکھ روپے کے چیک تقسیم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ نے وزیراعلٰی ہاؤس میں سادہ مگر پر وقار تقریب میں سانحہ عباس ٹاؤن کے 44 شہداء کے لواحقین کو حکومت سندھ کی طرف 15،15 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر، کمشنر کراچی سید ہاشم رضا زیدی، رکن سندھ اسمبلی حمیرا علوانی، وزیراعلٰی سندھ کے پرنسپل سیکرٹری محمد صدیق میمن، معاون خصوصی وقار مہدی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی، اصغر زیدی، شہداء اور زخمیوں کی ریلیف کمیٹی کے انچارج صابر کربلائی اور دیگر موجود تھے۔
اس موقع پر وزیراعلٰی سندھ نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کی خصوصی ہدایات پر سانحہ عباس ٹاؤن کے لواحقین کیساتھ ہر سطح پر تعاون کر رہے ہیں اور اسی سلسلے میں ان کو 15،15 لاکھ روپے کے چیک دے کر مالی امداد کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مالی امداد کے علاوہ عباس ٹاؤن کے تباہ شدہ فلیٹس کے متبادل نئے فلیٹس دیئے جا رہے ہیں اور اس ضمن میں کمیٹی کام کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 247946
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش