QR CodeQR Code

الیکشن کمیشن نے مجلس وحدت مسلمین کو انتخابی نشان خیمہ الاٹ کر دیا

20 Mar 2013 19:16

اسلام ٹائمز: واضح رہے کہ ایم ڈبلیو ایم نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے انتخابی نشان پنجہ کیلئے استدعا کی تھی، تاہم کمیشن نے یہ نشان کسی اور جماعت کو الاٹ کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کو آئند عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی نشان خیمہ الاٹ کر دیا ہے۔ گذشتہ روز عام انتخابات کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے علاوہ ملک کی 145 سیاسی جماعتوں کو الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان الاٹ کئے۔ الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کو انتخابی نشان تیر کیلئے اپنے مکمل ڈاکومنٹس کے ساتھ 25 مارچ کو دوبارہ بلا لیا ہے۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران پارٹی کے جنرل سیکرٹری جہانگیر بدر نے کمیشن کے سامنے تیر کے انتخابی نشان پر بحث کی، تاہم الیکشن کمیشن نے تیر کے نشان پر مزید تین امیدواروں کی درخواست کے باعث انہیں پارٹی کے ڈاکومنٹس جمع کرانے کی ہدایت کی، جس پر جہانگیر بدر نے سماعت 25 مارچ تک ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ واضح رہے کہ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے انتخابی نشان پنجہ کیلئے استدعا کی گئی تھی۔ تاہم کمیشن نے یہ نشان کسی اور جماعت کو الاٹ کر دیا ہے۔ اسی طرح اسلامی تحریک پاکستان نے انتخابی نشان چھتری کی درخواست دی تھی، تاہم انہیں بھی ان کی مرضی کا نشان الاٹ کرنے کے بجائے تالا چابی کا نشان دیدیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 247964

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/247964/الیکشن-کمیشن-نے-مجلس-وحدت-مسلمین-کو-انتخابی-نشان-خیمہ-الاٹ-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org