1
0
Wednesday 20 Mar 2013 19:16

الیکشن کمیشن نے مجلس وحدت مسلمین کو انتخابی نشان خیمہ الاٹ کر دیا

الیکشن کمیشن نے مجلس وحدت مسلمین کو انتخابی نشان خیمہ الاٹ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کو آئند عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی نشان خیمہ الاٹ کر دیا ہے۔ گذشتہ روز عام انتخابات کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے علاوہ ملک کی 145 سیاسی جماعتوں کو الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان الاٹ کئے۔ الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کو انتخابی نشان تیر کیلئے اپنے مکمل ڈاکومنٹس کے ساتھ 25 مارچ کو دوبارہ بلا لیا ہے۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران پارٹی کے جنرل سیکرٹری جہانگیر بدر نے کمیشن کے سامنے تیر کے انتخابی نشان پر بحث کی، تاہم الیکشن کمیشن نے تیر کے نشان پر مزید تین امیدواروں کی درخواست کے باعث انہیں پارٹی کے ڈاکومنٹس جمع کرانے کی ہدایت کی، جس پر جہانگیر بدر نے سماعت 25 مارچ تک ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ واضح رہے کہ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے انتخابی نشان پنجہ کیلئے استدعا کی گئی تھی۔ تاہم کمیشن نے یہ نشان کسی اور جماعت کو الاٹ کر دیا ہے۔ اسی طرح اسلامی تحریک پاکستان نے انتخابی نشان چھتری کی درخواست دی تھی، تاہم انہیں بھی ان کی مرضی کا نشان الاٹ کرنے کے بجائے تالا چابی کا نشان دیدیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 247964
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

United States
نشان عدل خدا ہے حسین کا خیمہ
ہماری ایک پناہ ھے حسین کا خیمہ

اگرچہ تخت حکومت پہ شمر بیٹھا ہے
دلوں میں اب بھی لگا ہے حسین کا خیمہ

ہر اک یزید کے لشکر پہ خوف طاری ہے
دکھائی دینے لگا ہے حسین کا خیمہ

یہ رمز وحدت و توحید ہے اسے سمجھو
وجود حق کی ادا ہے حسین کا خیمہ

یزید آج بھی لرزاں ہیں اس نشانی سے
یزیدیت کی سزا ہے حسین کا خیمہ

جسے قبول ہو اسلام وہ چلا آئے
نشان روز جزا ہے حسین کا خیمہ

اسد امام زماں کے ظہور کی خاطر
تجھے پکار رہا ہے حسین کا خیمہ

اسد کاظمی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
26 مارچ 2013
ہماری پیشکش