QR CodeQR Code

سندھ اسمبلی تحلیل، وزرا اور مشیران اپنے عہدوں سے فارغ

20 Mar 2013 13:35

اسلام ٹائمز: سندھ اسمبلی کو تحلیل کرنے کی ایڈوائس وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کو بھیجی تھی، گورنر سندھ کی منظوری کے بعد سندھ اسمبلی کی تحلیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر دستخط کے بعد سندھ اسمبلی ختم ہوگئی ہے۔ تحلیل کے بعد سندھ کے تمام ارکان اسمبلی، وزرا اور مشیران اپنے عہدوں سے فارغ ہوگئے ہیں۔ سندھ اسمبلی کو تحلیل کرنے کی ایڈوائس وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کو بھیجی تھی، گورنر سندھ کی منظوری کے بعد سندھ اسمبلی کی تحلیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ سندھ اسمبلی کی آئینی مدت آئندہ ماہ 5 اپریل کو مکمل ہونا تھی۔ اس سے قبل ملک کے 2 صوبوں خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کی اسمبلیاں تحلیل ہوچکی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 247965

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/247965/سندھ-اسمبلی-تحلیل-وزرا-اور-مشیران-اپنے-عہدوں-سے-فارغ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org