0
Wednesday 20 Mar 2013 13:35

سندھ اسمبلی تحلیل، وزرا اور مشیران اپنے عہدوں سے فارغ

سندھ اسمبلی تحلیل، وزرا اور مشیران اپنے عہدوں سے فارغ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر دستخط کے بعد سندھ اسمبلی ختم ہوگئی ہے۔ تحلیل کے بعد سندھ کے تمام ارکان اسمبلی، وزرا اور مشیران اپنے عہدوں سے فارغ ہوگئے ہیں۔ سندھ اسمبلی کو تحلیل کرنے کی ایڈوائس وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کو بھیجی تھی، گورنر سندھ کی منظوری کے بعد سندھ اسمبلی کی تحلیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ سندھ اسمبلی کی آئینی مدت آئندہ ماہ 5 اپریل کو مکمل ہونا تھی۔ اس سے قبل ملک کے 2 صوبوں خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کی اسمبلیاں تحلیل ہوچکی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 247965
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش