QR CodeQR Code

سانحہ عباس ٹاﺅن، ایف بی آئی تحقیقات نہیں کر رہی،امریکی قونصل جنرل کی تردید

26 Mar 2013 14:09

اسلام ٹائمز: جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی نے پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تربیت کی ہے اور ایف بی آئی اور پاکستانی اداروں کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات موجود ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی قونصل جنرل نے میڈیا میں آنے والی ان خبروں کی تردید کی ہے کہ سانحہ عباس ٹاﺅن کے حوالے سے امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس حوالے سے امریکی قونصلیٹ سے جاری اعلامیہ میں امریکی قونصل جنرل نے بتایا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی نے پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تربیت کی ہے اور اس حوالے سے ایف بی آئی اور پاکستانی اداروں کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات موجود ہیں۔ سانحہ عباس ٹاﺅن سے متعلق کسی بھی تحقیقات میں ایف بی آئی کوئی تحقیقات نہیں کر رہی اگر اس حوالے سے کوئی سوال ہو تو وہ پاکستانی حکام سے پوچھا جائے۔


خبر کا کوڈ: 248658

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/248658/سانحہ-عباس-ٹاﺅن-ایف-بی-آئی-تحقیقات-نہیں-کر-رہی-امریکی-قونصل-جنرل-کی-تردید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org