QR CodeQR Code

مجلس وحدت مسلمین کل بدھ کو اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرے گی

26 Mar 2013 19:47

اسلام ٹائمز: لاہور کے سیکرٹری سیاسیات سید حسین زیدی کا کہنا تھا اب شیعہ ووٹ کو تر نوالہ سمجھنے والی جماعتوں کو اس الیکشن میں ہم یہ ثابت کر کے دکھائیں گے کہ ملت جعفریہ کے خلاف ہونے والے مظالم اور ہمارے بےگناہ شہدا کے خون کا بدلہ ہم ووٹ سے لیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین نے ملک بھر میں انتخابی مہم کے عمل کا آغاز کر دیا۔ جماعت کے پولیٹیکل کونسل کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چاروں صوبوں کے تمام حلقوں میں بھرپور تیاری کے ساتھ الیکشن میں حصہ لیں گے۔ امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کر کے فائنل ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔ لاہور کی سیاسی کونسل کا اجلاس سید حسین زیدی اور علامہ محمد اقبال کامرانی کی صدارت میں ہوا جس میں امیدواروں کی درخواستوں پر غور کیا گیا اور جمع شدہ درخواستوں میں سے بارہ امیدواروں کے کاغذات مرکزی کونسل کو بھجوا دیئے گئے۔ کل ہونیوالے اجلاس میں باقی درخواستوں پر غور کیا جائے گا۔

لاہور کے سیکرٹری سیاسیات سید حسین زیدی کا کہنا تھا اب شیعہ ووٹ کو ترنوالہ سمجھنے والی جماعتوں کو اس الیکشن میں ہم یہ ثابت کر کے دکھائیں گے کہ ملت جعفریہ کے خلاف ہونے والے مظالم اور ہمارے بےگناہ شہدا کے خون کا بدلہ ہم ووٹ سے لیں گے اور اس فرسودہ نظام میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک امید کی کرن بن کر اْبھرے گی۔ لاہور کی سیاسی کونسل کے سربراہ علامہ محمد اقبال کامرانی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ ملک کے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رابطے جاری ہیں جماعت کے سپریم کونسل کا جو بھی فیصلہ ہو گا اس پر من و عن عمل کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 249220

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/249220/مجلس-وحدت-مسلمین-کل-بدھ-کو-اپنے-امیدواروں-کے-ناموں-کا-اعلان-کرے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org