0
Tuesday 26 Mar 2013 19:47

مجلس وحدت مسلمین کل بدھ کو اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرے گی

مجلس وحدت مسلمین کل بدھ کو اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرے گی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین نے ملک بھر میں انتخابی مہم کے عمل کا آغاز کر دیا۔ جماعت کے پولیٹیکل کونسل کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چاروں صوبوں کے تمام حلقوں میں بھرپور تیاری کے ساتھ الیکشن میں حصہ لیں گے۔ امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کر کے فائنل ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔ لاہور کی سیاسی کونسل کا اجلاس سید حسین زیدی اور علامہ محمد اقبال کامرانی کی صدارت میں ہوا جس میں امیدواروں کی درخواستوں پر غور کیا گیا اور جمع شدہ درخواستوں میں سے بارہ امیدواروں کے کاغذات مرکزی کونسل کو بھجوا دیئے گئے۔ کل ہونیوالے اجلاس میں باقی درخواستوں پر غور کیا جائے گا۔

لاہور کے سیکرٹری سیاسیات سید حسین زیدی کا کہنا تھا اب شیعہ ووٹ کو ترنوالہ سمجھنے والی جماعتوں کو اس الیکشن میں ہم یہ ثابت کر کے دکھائیں گے کہ ملت جعفریہ کے خلاف ہونے والے مظالم اور ہمارے بےگناہ شہدا کے خون کا بدلہ ہم ووٹ سے لیں گے اور اس فرسودہ نظام میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک امید کی کرن بن کر اْبھرے گی۔ لاہور کی سیاسی کونسل کے سربراہ علامہ محمد اقبال کامرانی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ ملک کے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رابطے جاری ہیں جماعت کے سپریم کونسل کا جو بھی فیصلہ ہو گا اس پر من و عن عمل کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 249220
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش