QR CodeQR Code

متحدہ مجلس عمل کے خاتمے کی ذمہ دار جماعت اسلامی ہے

خودکش حملے اسلام کے منافی، دہشتگرد جہاد نہیں قتل کر رہے ہیں، پروفیسر ساجد میر

27 Mar 2013 13:37

اسلام ٹائمز: ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اسلام مین جہاد بگاڑ ختم کرنے کے لیے ہے نہ کہ بگاڑ پیدا کرنے کیلئے۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف چلا ہوا کارتوس ہے، جس کی موجودہ سیاست میں کوئی حیثیت نہیں ہے۔ جنہوں نے شیخ الاسلام کو بھیجا تھا اُنہوں نے ہی پرویز مشرف کو بھیجا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ خودکش حملے اسلام کے منافی ہیں، اسلام مین جہاد بگاڑ ختم کرنے کے لیے ہے نہ کہ بگاڑ پیدا کرنے کے لیے۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ کا کہنا تھا کہ متحدہ مجلس عمل کے خاتمے کی سب سے زیادہ ذمہ داری جماعت اسلامی کی موجودہ قیادت پر عائد ہوتی ہے۔ ساجد میر نے کہا کہ جہاد اسلام کا اہم ترین رُکن ہے، لیکن اس کا حق حکومت کو ہے کہ نہ مقامی پرائیویٹ ایجنسیوں کو۔ کوئی اُٹھے اور جہاد شروع کر دے یہ سراسر غلط ہے، دہشت گرد جہاد نہیں قتل کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 249362

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/249362/خودکش-حملے-اسلام-کے-منافی-دہشتگرد-جہاد-نہیں-قتل-کر-رہے-ہیں-پروفیسر-ساجد-میر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org