QR CodeQR Code

کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر 4 تکون پارک کے قریب زور دار دھماکا

28 Mar 2013 12:39

اسلام ٹائمز: دھماکے کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 2 بچے زخمی ہوئے ہیں، جناح اسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ زخمی ہونے والے بچوں میں ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی کے گنجان آباد علاقے لانڈھی نمبر 4 تکون پارک کے قریب زور دار دھماکا ہوا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے بعد لوگ اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے جب کہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ ادھر دھماکے کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 2 بچے زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کے بعد پولیس، رینجرز اور ریسکیو ذرائع نے جائے وقوعہ پر پہنچنا شروع کردیا ہے۔ تاہم زخمی ہونے والے دونوں بچوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جناح اسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ زخمی ہونے والے بچوں میں ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے۔


خبر کا کوڈ: 249565

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/249565/کراچی-کے-علاقے-لانڈھی-نمبر-4-تکون-پارک-قریب-زور-دار-دھماکا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org