0
Thursday 28 Mar 2013 12:39

کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر 4 تکون پارک کے قریب زور دار دھماکا

کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر 4 تکون پارک کے قریب زور دار دھماکا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی کے گنجان آباد علاقے لانڈھی نمبر 4 تکون پارک کے قریب زور دار دھماکا ہوا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے بعد لوگ اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے جب کہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ ادھر دھماکے کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 2 بچے زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کے بعد پولیس، رینجرز اور ریسکیو ذرائع نے جائے وقوعہ پر پہنچنا شروع کردیا ہے۔ تاہم زخمی ہونے والے دونوں بچوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جناح اسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ زخمی ہونے والے بچوں میں ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 249565
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش