QR CodeQR Code

انتخابی شیڈول میں تبدیلی، کاغذات نامزدگی 31 مارچ تک وصول کئے جائینگے

6 May 2024 03:36

اسلام ٹائمز: نئے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ اکتیس مارچ جبکہ سکرونٹی کا عمل یکم اپریل سے سات اپریل تک ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ انتیس کے بجائے اکتیس مارچ کر دی ہے۔ جبکہ اسکروٹنی کا عمل یکم اپریل سے سات اپریل تک جاری رہے گا۔ نئے شیڈول کے تحت امیدواروں کو اپیل دائر کرنے کیلئے 6 کے بجائے اب 4 دن ملیں گے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری نئے شیڈول کے مطابق، آٹھ اپریل سے دس اپریل تک اپیلیں دائر کی جاسکیں گی، جن کا فیصلہ سترہ اپریل تک کر دیا جائیگا۔ اٹھارہ اپریل تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکیں گے جبکہ 19 اپریل کو حتمی فہرستیں جاری کر دی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 249652

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/249652/انتخابی-شیڈول-میں-تبدیلی-کاغذات-نامزدگی-31-مارچ-تک-وصول-کئے-جائینگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org