QR CodeQR Code

میانمار میں مسلمانوں کا قتل عام اور جاری جھڑپیں رنگون پہنچ گئیں، 40 مسلمان شہید

29 Mar 2013 01:35

اسلام ٹائمز: برما کی حکومت نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف متعصبانہ پالیسی اپنائی ہے، مسلمانوں تک امداد نہیں پہنچانے دی جارہی جس سے انسانی المیہ شدت اختیار کرسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ میانمار میں جاری مسلم کش فسادات ملک کے سب سے بڑے شہر رنگون تک پہنچ گئے ہیں، جس کے بعد مزید تین شہروں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ میانمار کے وسطی علاقوں میں جاری مسلم  کش فسادات میں 40 مزید مسلمان شہید ہوگئے ہیں۔ فسادات مزید علاقوں تک پھیل گئے ہیں۔ مشتعل افراد نے مسلمانوں کے مکانوں کو لوٹا اور مساجد کو نقصان پہنچایا۔ دوسری طرف آزاد ذرائع کے مطابق میانمار کی حکومت نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف متعصبانہ پالیسی اپنائی ہوئی ہے، مسلمانوں تک امداد نہیں پہنچانے دی جارہی۔ جس سے میانمار میں انسانی المیہ شدت اختیار کرسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 249703

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/249703/میانمار-میں-مسلمانوں-کا-قتل-عام-اور-جاری-جھڑپیں-رنگون-پہنچ-گئیں-40-مسلمان-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org