QR CodeQR Code

شانگلہ، شاہراہ قراقرم پر دہشتگردوں کا بم حملہ، 3 پولیس اہلکار زخمی

30 Mar 2013 01:07

اسلام ٹائمز: واقعے کے بعد پولیس نے شانگلہ کے قریب شاہراہ قراقرم کو 4 گھنٹوں کیلئے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ شاہراہ قراقرم پر شانگلہ میں دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر ریمورٹ کنٹرول بم حملہ کردیا، حملے میں ڈی ایس پی سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ شاہراہ قراقرم پر گاوٴں شنگ کے قریب پولیس موبائل پر ہونے والے بم حملے میں ڈی ایس پی بشام محمد حیات خان سمیت تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے شانگلہ کے قریب شاہراہ قراقرم کو 4 گھنٹوں کیلئے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔ دھماکے سے کچھ دیر قبل باٹکوٹ کے مقام پر بھی سڑک کنارے بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ ہوا تھا۔


خبر کا کوڈ: 249866

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/249866/شانگلہ-شاہراہ-قراقرم-پر-دہشتگردوں-کا-بم-حملہ-3-پولیس-اہلکار-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org