QR CodeQR Code

پیپلزپارٹی کا ووٹ بینک مضبوط ہے اور امیدوار بھی، مخدوم امین فہیم

31 Mar 2013 17:29

اسلام ٹائمز: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی آج بھی عوام کی مقبول ترین جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی بھرپور انداز سے انتخابات میں جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا ووٹ بینک بھی مضبوط ہے اور امیدوار بھی، پیپلزپارٹی کے خلاف سیاسی مخالفین منفی پروپیگنڈے میں مصروف ہیں، پانچ سال میں پیپلزپارٹی کے خلاف کونسا پراپیگنڈہ ہے جو نہیں کیا گیا تاہم پیپلزپارٹی کی مقبولیت کے بارے میں سب اندازے ہمیشہ غلط ثابت ہوئے۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی آج بھی عوام کی مقبول ترین جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی بھرپور انداز سے انتخابات میں جا رہی ہے، پارٹی کا ایک ایک رہنما انتخابی مہم چلائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی آج بھی عوام کی مقبول ترین جماعت ہے۔ پیپلزپارٹی کے خلاف سیاسی مخالفین منفی پراپیگنڈے میں مصروف ہیں۔


خبر کا کوڈ: 250313

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/250313/پیپلزپارٹی-کا-ووٹ-بینک-مضبوط-ہے-اور-امیدوار-بھی-مخدوم-امین-فہیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org