0
Sunday 31 Mar 2013 17:29

پیپلزپارٹی کا ووٹ بینک مضبوط ہے اور امیدوار بھی، مخدوم امین فہیم

پیپلزپارٹی کا ووٹ بینک مضبوط ہے اور امیدوار بھی، مخدوم امین فہیم
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا ووٹ بینک بھی مضبوط ہے اور امیدوار بھی، پیپلزپارٹی کے خلاف سیاسی مخالفین منفی پروپیگنڈے میں مصروف ہیں، پانچ سال میں پیپلزپارٹی کے خلاف کونسا پراپیگنڈہ ہے جو نہیں کیا گیا تاہم پیپلزپارٹی کی مقبولیت کے بارے میں سب اندازے ہمیشہ غلط ثابت ہوئے۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی آج بھی عوام کی مقبول ترین جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی بھرپور انداز سے انتخابات میں جا رہی ہے، پارٹی کا ایک ایک رہنما انتخابی مہم چلائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی آج بھی عوام کی مقبول ترین جماعت ہے۔ پیپلزپارٹی کے خلاف سیاسی مخالفین منفی پراپیگنڈے میں مصروف ہیں۔
خبر کا کوڈ : 250313
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش