QR CodeQR Code

چین میں سونے کی کان کے نزدیک زمین کھسکنے سے 83 کان کن زندہ درگور ہوگئے

1 Apr 2013 01:28

اسلام ٹائمز: سونے کی کان میں کام کرنے والے کارکن آرام کر رہے تھے کہ زمین حادثہ پیش آگیا اور دو ملین کیوبک میٹرز تک، پہاڑ کے حصے، مٹی، اور ملبہ پھیل گیا۔


اسلام ٹائمز۔ چین میں سونے کی کان کے نزدیک زمین کھسکنے سے ملبے تلے آکر 83 کان کن زندہ دفن ہوگئے۔ چینی سرکاری میڈیا کے مطابق سونے کی کان میں کام کرنے والے کارکن آرام کر رہے تھے کہ حادثہ پیش آگیا اور دو ملین کیوبک میٹرز تک، پہاڑ کی مٹی اور ملبہ پھیل گیا، جبکہ ملبے تلے 83 کان کن دبے رہ گئے۔ ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار، امدادی کارکن، فوجی اہلکار اور طبی عملہ، امدادی کارروائیوں میں مصروف رہا۔ ملبے تلے زندگی کے آثار دریافت کرنے والے آلات، اسنفرز ڈاگس کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 250367

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/250367/چین-میں-سونے-کی-کان-کے-نزدیک-زمین-کھسکنے-سے-83-کن-زندہ-درگور-ہوگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org