QR CodeQR Code

ڈی جی خان دولت والی میں دہشتگردوں کی پناہ گاہ ہے، علامہ مظہر عباس علوی

8 Apr 2013 18:40

اسلام ٹائمز: اپنے مشترکہ بیان میں ایس یو سی کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ ڈی جی خان میں فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو نشانہ بنایا جارہا ہے، باقر عباس کا قتل نگران حکومت کیلئے چیلنج ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ مظہر عباس علوی اور لاہور کے صدر سید آصف علی زیدی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ نگران وزیراعلٰی پنجاب نجم سیٹھی دہشت گردی کے خلاف کیوں آپریشن نہیں کر رہے، ڈی جی خان دولت والی میں دہشت گردوں کی پناہ گاہ ہے، جہاں فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، باقر عباس کا قتل حکومت کیلئے چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت فقہ جعفریہ کے افراد کا قتل عام رکوانے میں ناکام ہوگئی ہے۔ تونسہ میں ہونے والے واقعہ کا ابھی تک نوٹس نہیں لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ باقر عباس کے قاتل فوری طور پر گرفتار کئے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 252612

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/252612/ڈی-جی-خان-دولت-والی-میں-دہشتگردوں-کی-پناہ-گاہ-ہے-علامہ-مظہر-عباس-علوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org