QR CodeQR Code

پاک چین دوستی پر فخر ہے، وزیر بیگ

10 Apr 2013 12:35

اسلام ٹائمز: اسپیکر قانون ساز اسمبلی بلتستان نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے اونچی اور سمندر سے زیادہ گہری ہے اور ہمیں اس دوستی پر فخر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان وزیر بیگ نے کہا کہ شاہراہ قراقرم کی تعمیر کے دوران ہمارے ملک پاکستان کے بھی سینکڑوں ورکرز اور انجینئرز شہید ہوئے جن کو پوری قوم خراج تحسین پیش کر رہی ہے۔ وہ 1971ء کے دوران شاہراہ قراقرم کی تعمیر کے دوران جاں بحق ہونے والے چائنیز انجینئرز اور ورکرز کی یاگار کی از سر نو تعمیر کی افتتاحی تقریب کے دوران ان خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہراہ قراقرم ہمارے لئے لائف لائن ہے جس کی وجہ سے ہمارے رشتے مضبوط ہوئے اور معیشت مضبوط ہوئی۔

وزیر بیگ نے کہا کہ سانحہ عطاء آباد کے دوران حکومت چین نے متاثرین کی دل کھول کر مدد کی۔ ہم حکومت چین سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ کاشغر اور گلگت کے درمیان فضائی سروس شروع کرے تاکہ رشتے مزید مضبوط ہوں۔ شاہراہ قراقرم کی از سر نو تعمیر سے چین کے سیاح جب گلگت بلتستان آئیں گے تو ہماری معیشت مزید مضبوط ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 252632

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/252632/پاک-چین-دوستی-پر-فخر-ہے-وزیر-بیگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org