0
Wednesday 10 Apr 2013 12:35

پاک چین دوستی پر فخر ہے، وزیر بیگ

پاک چین دوستی پر فخر ہے، وزیر بیگ
اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان وزیر بیگ نے کہا کہ شاہراہ قراقرم کی تعمیر کے دوران ہمارے ملک پاکستان کے بھی سینکڑوں ورکرز اور انجینئرز شہید ہوئے جن کو پوری قوم خراج تحسین پیش کر رہی ہے۔ وہ 1971ء کے دوران شاہراہ قراقرم کی تعمیر کے دوران جاں بحق ہونے والے چائنیز انجینئرز اور ورکرز کی یاگار کی از سر نو تعمیر کی افتتاحی تقریب کے دوران ان خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہراہ قراقرم ہمارے لئے لائف لائن ہے جس کی وجہ سے ہمارے رشتے مضبوط ہوئے اور معیشت مضبوط ہوئی۔

وزیر بیگ نے کہا کہ سانحہ عطاء آباد کے دوران حکومت چین نے متاثرین کی دل کھول کر مدد کی۔ ہم حکومت چین سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ کاشغر اور گلگت کے درمیان فضائی سروس شروع کرے تاکہ رشتے مزید مضبوط ہوں۔ شاہراہ قراقرم کی از سر نو تعمیر سے چین کے سیاح جب گلگت بلتستان آئیں گے تو ہماری معیشت مزید مضبوط ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 252632
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش