QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم ضلع گلگت کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے علامہ ناصر عباس جعفری کو مبارکباد

10 Apr 2013 12:24

اسلام ٹائمز: ایک بیان میں سعید الحسنین نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس کی مخلصانہ قیادت میں تشیع پاکستان کے شہری، مذہبی و سیاسی حقوق کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کریگی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت کے ضلعی سیکریٹری جنرل سعید الحسنین نے اسلام ٹائمز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے حجتہ الاسلام علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو اگلے تین سالوں کیلئے ایم ڈبلیو ایم کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ انشاء اللہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس کی مخلصانہ قیادت میں تشیع پاکستان کے شہری، مذہبی و سیاسی حقوق کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کریگی اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔ اس موقع پر انہوں نے ملی تنظیموں کے مابین بزرگ علما کی کوششوں سے طے پانے والے ضابطہ اخلاق کو بھی ایک نیک شگون قرار دیتے ہوئے ملی اتحاد کیلئے مزید عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔


خبر کا کوڈ: 253111

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/253111/ایم-ڈبلیو-ضلع-گلگت-کے-سیکریٹری-جنرل-کی-جانب-سے-علامہ-ناصر-عباس-جعفری-کو-مبارکباد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org