QR CodeQR Code

مسلم لیگ نون نے جے یو آئی سے مذاکرات کو سنجیدہ نہیں لیا، مولانا فضل الرحمان

11 Apr 2013 00:14

اسلام ٹائمز: جے یو آئی ف کے سربراہ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ انہیں انتخابی اتحاد کے معاملے پر مسلم لیگ نون کے رویے پر سخت مایوسی ہوئی ہے، تاہم انہوں نے نون لیگ کے ساتھ مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام ف کے قائد مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون نے جے یو آئی سے سنجیدگی سے مذاکرات نہیں کئے، تاہم اب بھی مسلم لیگ نون کے لئے دروازے کھلے ہیں۔ جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ انہیں انتخابی اتحاد کے معاملے پر مسلم لیگ نون کے رویے پر سخت مایوسی ہوئی ہے، مسلم لیگ نون نے جمعیت علمائے اسلام سے مذاکرات کے معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے درمیان خاموش اتحاد ہے، تاہم انہوں نے نون لیگ کے ساتھ مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے۔


خبر کا کوڈ: 253300

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/253300/مسلم-لیگ-نون-نے-جے-یو-آئی-سے-مذاکرات-کو-سنجیدہ-نہیں-لیا-مولانا-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org