0
Thursday 11 Apr 2013 00:14

مسلم لیگ نون نے جے یو آئی سے مذاکرات کو سنجیدہ نہیں لیا، مولانا فضل الرحمان

مسلم لیگ نون نے جے یو آئی سے مذاکرات کو سنجیدہ نہیں لیا، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام ف کے قائد مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون نے جے یو آئی سے سنجیدگی سے مذاکرات نہیں کئے، تاہم اب بھی مسلم لیگ نون کے لئے دروازے کھلے ہیں۔ جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ انہیں انتخابی اتحاد کے معاملے پر مسلم لیگ نون کے رویے پر سخت مایوسی ہوئی ہے، مسلم لیگ نون نے جمعیت علمائے اسلام سے مذاکرات کے معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے درمیان خاموش اتحاد ہے، تاہم انہوں نے نون لیگ کے ساتھ مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے۔
خبر کا کوڈ : 253300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش