QR CodeQR Code

پشاور میں بم دھماکہ، اے این پی کے امیدوار ارباب ایوب بال بال بچ گئے

11 Apr 2013 23:35

اسلام ٹائمز: پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے کچھ دیر قبل اے این پی کے امیدوار ارباب ایوب کی گاڑی اس جگہ سے گزری تھی، خوش قسمتی سے موصوف دھماکے میں محفوظ رہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے ترناب فارم میں سڑک کنارے نصب بم دھماکا ہوا۔ جس کے نتیجے میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ارباب ایوب بال بال بچ گئے۔ پولیس کے مطابق ترناب فارم کے علاقے میں سڑک کنارے نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے کچھ دیر قبل اے این پی کے امیدوار ارباب ایوب کی گاڑی اس جگہ سے گزری تھی، خوش قسمتی سے ارباب ایوب جان دھماکے میں محفوظ رہے۔ واضح رہے کہ تحریک طالبان کی جانب سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدواروں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی تھی، تاہم آخری اطلاعات تک کسی دہشتگرد گروہ نے دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔


خبر کا کوڈ: 253554

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/253554/پشاور-میں-بم-دھماکہ-اے-این-پی-کے-امیدوار-ارباب-ایوب-بال-بچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org