QR CodeQR Code

پنجاب کے تعلیمی نصاب سے نظریہ اسلام حذف کرنا اسلام دشمنی ہے، مولانا سعید

15 Apr 2013 09:38

اسلام ٹائمز: پنجاب میں مسلم لیگی دور حکومت میں نصاب کو سیکولر بنانے کے لیے اسلام، قرآن و سیرت رسول (ص)، تذکرہ جہاد، ٹیپوسلطان اور علامہ اقبال جیسے عنوانات کو ختم کرنا بدترین دہشت گردی اور اسلام دشمنی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تعلیمی نصاب سے نظریہ اسلام، تذکرہ جہاد کو نکالنا قابل مذمت ہے۔ قومی ہیروز کو نظرانداز کرنے والے اپنی شناخت سے محروم ہو جایا کرتے ہیں۔ یکساں نصاب تعلیم کے دعوے  کرنے والے مسلمان بچوں کو عقیدہ اور ایمان سے محروم کرنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام آزاد کشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف، سواد اعظم اہل و الجماعت آزاد کشمیر کے امیر مولانا مفتی محمود الحسن مسعودی، جنرل سیکرٹری مولانا قاضی محمود الحسن اشرف، جنرل سیکرٹری جے یو آئی آزاد کشمیر مولانا عبدالحئی، مولانا امین الحق فاروقی، مولانا مفتی عبدالعزیز قاسمی اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگی دور حکومت میں نصاب کو سیکولر بنانے کے لیے اسلام، قرآن و سیرت رسول (ص)، تذکرہ جہاد، ٹیپوسلطان اور علامہ اقبال جیسے عنوانات کو ختم کرنا بدترین دہشت گردی اور اسلام دشمنی ہے۔ پورے ملک کا نظام تعلیم نظریہ اسلام اور قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق مرتب کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 254266

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/254266/پنجاب-کے-تعلیمی-نصاب-سے-نظریہ-اسلام-حذف-کرنا-دشمنی-ہے-مولانا-سعید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org