QR CodeQR Code

پاکستان میں نظام اسلام کے سوا کسی نظام کو ہرگز نہیں چلنے دینگے، ناصر شیرازی

15 Apr 2013 18:50

اسلام ٹائمز: الیکشن کمیشن کے بیان جس میں مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کی پابندی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا حصول پاکستان کا سلوگن ہی لاالہ اللہ محمدالرسول اللہ تھا، آج الیکشن کمیشن کے بیان سے لوگوں میں اضطراب پیدا کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے بیان ’’مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کی پابندی‘‘ پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا حصول ہی مسلمانوں نے اس وقت مذہب کے نام پر کیا تھا اور حصول پاکستان کا سلوگن ہی لا الہ اللہ محمد رسول اللہ تھا، آج الیکشن کمیشن کے بیان نے لوگوں میں اضطراب پیدا کر دیا ہے اور پاکستان کا آئین جب اس بات کی ہر مذہب کو اجازت دیتا ہے تو الیکشن کمیشن کو کسی صورت خلاف آئین اقدام کی اجازت نہیں، پاکستان میں نظام اسلام کے سوا کسی نظام کو ہرگز نہیں چلنے دینگے کیونکہ یہ ملک ہمارے آباو اجداد نے اسلام کے نام پر حاصل کیا تھا اور ہم اس کی حفاظت بھی اسی طرح کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 254423

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/254423/پاکستان-میں-نظام-اسلام-کے-سوا-کسی-کو-ہرگز-نہیں-چلنے-دینگے-ناصر-شیرازی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org