1
0
Monday 15 Apr 2013 18:50

پاکستان میں نظام اسلام کے سوا کسی نظام کو ہرگز نہیں چلنے دینگے، ناصر شیرازی

پاکستان میں نظام اسلام کے سوا کسی نظام کو ہرگز نہیں چلنے دینگے، ناصر شیرازی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے بیان ’’مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کی پابندی‘‘ پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا حصول ہی مسلمانوں نے اس وقت مذہب کے نام پر کیا تھا اور حصول پاکستان کا سلوگن ہی لا الہ اللہ محمد رسول اللہ تھا، آج الیکشن کمیشن کے بیان نے لوگوں میں اضطراب پیدا کر دیا ہے اور پاکستان کا آئین جب اس بات کی ہر مذہب کو اجازت دیتا ہے تو الیکشن کمیشن کو کسی صورت خلاف آئین اقدام کی اجازت نہیں، پاکستان میں نظام اسلام کے سوا کسی نظام کو ہرگز نہیں چلنے دینگے کیونکہ یہ ملک ہمارے آباو اجداد نے اسلام کے نام پر حاصل کیا تھا اور ہم اس کی حفاظت بھی اسی طرح کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 254423
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

بچے ہمارے عہد کے چالاک ہوگئے۔
بغل میں چھری منہ میں رام رام یعنی منہ پر کچھ اور اور اصلیت کچھ اور
مسلکی جماعتوں کی یہ دورخی کس قدر عیاں ہے کہ ظاہراً وہ مذہب کی بات کرتے ہیں، جبکہ اس سے ان کی مراد مسلک ہوتا ہے۔ فضل الرحمن ووٹ تو اسلام کے نام پر مانگ رہے ہیں لیکن دنیا جانتی ہے کہ وہ دیوبند ووٹ کے درپے ہیں، اسی طرح ترازو، خیمے، تالے اور سیڑھی والے دین اسلام کے نام پر اپنے اپنے مسالک کے لوگوں سے ووٹ کا تقاضا کر رہے ہیں۔ اگر یہ ووٹ واقعی دین کے نام پر ہوتا تو شیعہ دیوبندی سے ووٹ مانگتا، دیوبندی شیعہ سے
السلام علی اسلام
ہماری پیشکش