QR CodeQR Code

ملتان، تحریک انصاف نےقومی وصوبائی اسمبلی کے اُمیدوار فائنل کردیے، جاوید ہاشمی اور شاہ محمود شامل

17 Apr 2013 00:19

اسلام ٹائمز: صوبائی اسمبلی کے اُمیدواراں میں جاوید ہاشمی کی بیٹی میمونہ ہاشمی، ظہیرالدین علیزئی، سعید قریشی، وسیم بادوزئی، ملک طاہر، کیپٹن ناصر عباس راں، طارق عبداللہ، طارق جاوید، محمد بخش لانگ، اور ایوب گھلوکے نام فائنل ہوگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے ملتان میں اپنے قومی وصوبائی اسمبلی کے اُمیدواروں کے نام فائنل کردیے ہیں۔ قومی اسمبلی کی ٹکٹ حاصل کرنے والوں میں پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاویدہاشمی، مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمودقریشی، سلمان قریشی اور ابراہیم خان شامل ہیں۔ جبکہ جن اُمیدواروں کو صوبائی اسمبلی کی ٹکٹیں جاری کیں ہیں اُن میں مخدوم جاوید ہاشمی کی صاحبزادی میمونہ ہاشمی، ظہیرالدین علیزئی، سعید قریشی، وسیم بادوزئی، ملک طاہر، کیپٹن ناصر عباس راں، طارق عبداللہ، طارق جاوید، محمد بخش لانگ، اور ایوب گھلوشامل ہیں۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کو خیربادکہہ کرپاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ممبر صوبائی اسمبلی شاہدمحمودخان کو ٹکٹ نہیں مل سکی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں شاہد محمودخان اپنی رفاداریاں تبدیل کرسکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 254897

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/254897/ملتان-تحریک-انصاف-نےقومی-وصوبائی-اسمبلی-کے-ا-میدوار-فائنل-کردیے-جاوید-ہاشمی-اور-شاہ-محمود-شامل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org