0
Wednesday 17 Apr 2013 00:19

ملتان، تحریک انصاف نےقومی وصوبائی اسمبلی کے اُمیدوار فائنل کردیے، جاوید ہاشمی اور شاہ محمود شامل

ملتان، تحریک انصاف نےقومی وصوبائی اسمبلی کے اُمیدوار فائنل کردیے، جاوید ہاشمی اور شاہ محمود شامل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے ملتان میں اپنے قومی وصوبائی اسمبلی کے اُمیدواروں کے نام فائنل کردیے ہیں۔ قومی اسمبلی کی ٹکٹ حاصل کرنے والوں میں پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاویدہاشمی، مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمودقریشی، سلمان قریشی اور ابراہیم خان شامل ہیں۔ جبکہ جن اُمیدواروں کو صوبائی اسمبلی کی ٹکٹیں جاری کیں ہیں اُن میں مخدوم جاوید ہاشمی کی صاحبزادی میمونہ ہاشمی، ظہیرالدین علیزئی، سعید قریشی، وسیم بادوزئی، ملک طاہر، کیپٹن ناصر عباس راں، طارق عبداللہ، طارق جاوید، محمد بخش لانگ، اور ایوب گھلوشامل ہیں۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کو خیربادکہہ کرپاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ممبر صوبائی اسمبلی شاہدمحمودخان کو ٹکٹ نہیں مل سکی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں شاہد محمودخان اپنی رفاداریاں تبدیل کرسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 254897
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش