QR CodeQR Code

آئی ایس او گلگت ڈویژن کی جانب سے ’’ہفتہ احیائے ثقافتی اسلامی ‘‘ منانے کا اعلان

17 Apr 2013 21:25

اسلام ٹائمز: 16 سے 22 اپریل تک روزانہ ڈویژنل آفس المصطفی ٰ ہاوس میں ثقافتی اسلامی کے عنوان سے دروس کا اہتمام ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کی جانب سے 16 سے 22 اپریل تک ’’ہفتہ ثقافتی اسلامی‘‘ منانے کا اعلان کرتے ہوئے ڈویژنل نائب صدر جمال حیدر نے بتایا ہے کہ اس دوران روزانہ شام 5 بجے ڈویژنل آفس المصطفیٰ ہاوس مومن بازار گلگت میں ثقافتی اسلامی کے عنوان پر دروس کا اہتمام ہوگا جس سے ممتاز اسکالر جناب شیخ ارشاد علی خطاب فرمائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس او پاکستان نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت اور اسلامی ثقافت کے فروغ کیلئے ایسے پروگرامات کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھے گی۔


خبر کا کوڈ: 255212

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/255212/ا-ئی-ایس-او-گلگت-ڈویژن-کی-جانب-سے-ہفتہ-احیائے-ثقافتی-اسلامی-منانے-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org