QR CodeQR Code

پرویز مشرف کو بھی قانون کا سامنا کرنا ہو گا

ٹانک جمعیت علمائے اسلام ف کا گڑھ ہے، مولانا فضل الرحمن

21 Apr 2013 00:02


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ مشرف کے دور حکومت میں وہ بھی جیلوں میں رہے ہیں، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، پرویز مشرف پر مقدمات ہیں، انہیں بھی قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔ ٹانک کے علاقے ڈبرہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ٹانک جمعیت علمائے اسلام ف کا گڑھ ہے، اس سیٹ پر ہم جیت جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی ڈیرہ اسماعیل خان سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، اب انہیں ٹانک کے قومی اسمبلی کے حلقہ پر شکست سے دو چار کریں گے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے دور میں وہ بھی جیلوں میں رہے ہیں، انہیں بھی قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 256269

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/256269/ٹانک-جمعیت-علمائے-اسلام-ف-کا-گڑھ-ہے-مولانا-فضل-الرحمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org