QR CodeQR Code

پرویز مشرف کی نااہلی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر

23 Apr 2013 20:33

اسلام ٹائمز: رٹ کی سماعت چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ دوست محمد خان کی سربراہی میں چار رکنی بنچ 30 اپریل سے شروع کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے این اے 32 چترال سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر دی گئی ہے۔ رٹ کی سماعت چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ دوست محمد خان کی سربراہی میں چار رکنی بنچ 30 اپریل سے شروع کرے گا۔ پرویز مشرف نے این اے 32 چترال سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر نے ان کے کاغذات نامزدگی منظور کئے تھے تاہم الیکشن ٹربیونل میں ان کے خلاف اعتراضات جمع کرائے گئے۔ جس پر الیکشن ٹربیونل نے ان کو الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔ جس پر پرویز مشرف نے پشاور ہائیکورٹ میں فیصلے کے خلاف رٹ دائر کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 257032

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/257032/پرویز-مشرف-کی-نااہلی-کے-خلاف-پشاور-ہائیکورٹ-میں-رٹ-دائر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org