0
Tuesday 23 Apr 2013 20:33

پرویز مشرف کی نااہلی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر

پرویز مشرف کی نااہلی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے این اے 32 چترال سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر دی گئی ہے۔ رٹ کی سماعت چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ دوست محمد خان کی سربراہی میں چار رکنی بنچ 30 اپریل سے شروع کرے گا۔ پرویز مشرف نے این اے 32 چترال سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر نے ان کے کاغذات نامزدگی منظور کئے تھے تاہم الیکشن ٹربیونل میں ان کے خلاف اعتراضات جمع کرائے گئے۔ جس پر الیکشن ٹربیونل نے ان کو الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔ جس پر پرویز مشرف نے پشاور ہائیکورٹ میں فیصلے کے خلاف رٹ دائر کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 257032
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش