QR CodeQR Code

فرانس،برقعہ پر پابندی کا بل پارلیمنٹ میں پیش

12 May 2010 13:16

اسلام ٹائمز:فرانسیسی پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر اسلامی پردہ کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی،قرارداد کے مطابق مکمل چہرہ کا پردہ فرانس کی اقدار کے خلاف ہے


 پیرس:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق فرانس کی پارلیمنٹ نے چہرے کے پردے کو ملک کی اقدار کے خلاف قرار دینے کی قرارداد منظور کر لی ہے جبکہ عوامی مقامات پر برقعہ پر پابندی کا بل بھی پارلیمنٹ میں پیش کر دیا گیا۔فرانس کی قومی اسمبلی نے چہرے کے پردے کےخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کی جس میں چار سو چونتیس ارکان نے ووڈ دیئے۔اس قرارداد کے بعد عوامی مقامات پر برقعہ پہننے پر پابندی کا بل بھی پیش کر دیا گیا۔ 
آج نیوز کے مطابق  فرانس کی پارلیمنٹ نے اسلامی پردہ کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کر لی۔ فرانس میں جاری اسلامی پردہ پر حکومتی مہم اہم موڑ پر پہنچ گئی۔فرانسیسی پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر اسلامی پردہ کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی۔قرارداد کے مطابق مکمل چہرہ کا پردہ فرانس کی اقدار کے خلاف ہے اور اس سے فرانسیسی ثقافت کی توہین ہوتی ہے۔قرارداد کے مطابق اسلامی پردہ سے مرد اور عورت کی تفریق ہوتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 25707

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/25707/فرانس-برقعہ-پر-پابندی-کا-بل-پارلیمنٹ-میں-پیش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org