0
Wednesday 12 May 2010 13:16

فرانس،برقعہ پر پابندی کا بل پارلیمنٹ میں پیش

فرانس،برقعہ پر پابندی کا بل پارلیمنٹ میں پیش
 پیرس:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق فرانس کی پارلیمنٹ نے چہرے کے پردے کو ملک کی اقدار کے خلاف قرار دینے کی قرارداد منظور کر لی ہے جبکہ عوامی مقامات پر برقعہ پر پابندی کا بل بھی پارلیمنٹ میں پیش کر دیا گیا۔فرانس کی قومی اسمبلی نے چہرے کے پردے کےخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کی جس میں چار سو چونتیس ارکان نے ووڈ دیئے۔اس قرارداد کے بعد عوامی مقامات پر برقعہ پہننے پر پابندی کا بل بھی پیش کر دیا گیا۔ 
آج نیوز کے مطابق  فرانس کی پارلیمنٹ نے اسلامی پردہ کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کر لی۔ فرانس میں جاری اسلامی پردہ پر حکومتی مہم اہم موڑ پر پہنچ گئی۔فرانسیسی پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر اسلامی پردہ کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی۔قرارداد کے مطابق مکمل چہرہ کا پردہ فرانس کی اقدار کے خلاف ہے اور اس سے فرانسیسی ثقافت کی توہین ہوتی ہے۔قرارداد کے مطابق اسلامی پردہ سے مرد اور عورت کی تفریق ہوتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 25707
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش