QR CodeQR Code

امریکی وزیر خارجہ کل برسلز میں جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملیں گے

23 Apr 2013 19:22

اسلام ٹائمز: برسلز میں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کل وہ پاکستانی آرمی چیف اور افغان صدر سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں افغان طالبان کے ساتھ مفاہمتی عمل سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کل برسلز میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کریں گے۔ جان کیری کا کہنا ہے ملاقات میں افغانستان سے امریکی انخلاء سے متعلق امور پر بات ہوگی۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی برسلز میں آج ہونے والے نیٹو وزرائے خارجہ اجلاس میں شریک ہیں۔ اجلاس میں افغانستان اور شام کی صورت حال پر بات چیت ہو رہی ہے۔ نیٹو ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے ایک روزہ اجلاس میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری پہلی مرتبہ واشنگٹن کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اجلاس سے قبل جان کیری کا کہنا تھا کل وہ پاکستانی آرمی چیف اور افغان صدر سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں افغان طالبان کے ساتھ مفاہمتی عمل سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 257211

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/257211/امریکی-وزیر-خارجہ-کل-برسلز-میں-جنرل-اشفاق-پرویز-کیانی-سے-ملیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org