QR CodeQR Code

پیپلزپارٹی ایک تحریک اور جذبے کا نام ہے، یوسف رضا گیلانی

24 Apr 2013 04:50

اسلام ٹائمز: سابق وزراعظم نے ملتان میں سیاسی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم کبھی چور دروازے سے اقتدار میں نہیں آئے۔ ہمیشہ عوام کے ووٹوں کے ذریعے اقتدار میں آئے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے وائس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ پانچ سال پارلیمنٹ کوجمہوری اندازمیں چلایا۔ گیارہ مئی کو جنوبی پنجاب صوبے کی حامیوں اور مخالفوں کے مابین مقابلہ ہوگا۔ ملتان میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہاکہ ہم کبھی چور دروازے سے اقتدار میں نہیں آئے۔ ہمیشہ عوام کے ووٹوں کے ذریعے اقتدار میں آئے۔ انہوں نے کہاکہ پی پی ایک تحریک اور جذبے کا نام ہے۔ پارٹی قیادت نے عوام کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔ آمریت کیخلاف جیلیں کاٹیں اور صعوبتیں برداشت کیں۔ جلسے سے سابق وزیراعظم کے صاحبزادے سید عبدالقادر گیلانی، سید علی موسی گیلانی اور دیگر نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 257325

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/257325/پیپلزپارٹی-ایک-تحریک-اور-جذبے-کا-نام-ہے-یوسف-رضا-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org