QR CodeQR Code

شاہ محمود قریشی کی اپنے وفد کے ہمراہ ایم ڈبلیو ایم ملتان کے رہنمائوں سے ملاقات

24 Apr 2013 04:39

اسلام ٹائمز: ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و مرکزی وائس چیئرمین نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں سے حمایت کا مطالبہ کیا جبکہ ایم ڈبلیو ایم نے پی ٹی آئی کے رہنمائوں کو مرکز سے رابطہ کرنیکا مشورہ دیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے رہنمائوں سے جامع مسجد الحسین (ع) نیو ملتان میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی اسمبلی کے اُمیدواران بیرسٹر وسیم خان بادوزئی اور ظہیرالدین ملیزئی ان کے ہمراہ تھے جبکہ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ، ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، ضلعی سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد رضا صدیقی، شبر رضا زیدی و دیگر موجود تھے۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں سے ملاقات کے دوران انتخابات میں حمایت کا مطالبہ کیا، جس پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ہمارا وہی فیصلہ ہے جو ہمارا مرکز کرے گا۔ اگر تحریک انصاف ملتان میں ہماری حمایت حاصل کرنا چاہتی تو مرکز سے رابطہ کرے مرکز جو فیصلہ کرے گا، ہمارا وہی فیصلہ ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 257337

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/257337/شاہ-محمود-قریشی-کی-اپنے-وفد-کے-ہمراہ-ایم-ڈبلیو-ملتان-رہنمائوں-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org