QR CodeQR Code

شام میں سینکڑوں یورپی باشندے باغیوں کے ہمراہ فوج کیخلاف لڑ رہے ہیں، یورپی یونین

24 Apr 2013 13:34

اسلام ٹائمز: بی بی سی کے مطابق یورپی یونین کے انسداد دہشت گردی کے سربراہ کے اندازے کے مطابق شام میں باغیوں کے ہمراہ لڑنے والے یورپی افراد کی تعداد پانچ سو کے قریب ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین کے انسداد دہشت گردی کے سربراہ نے بی بی سی کیساتھ بات طیت کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ سینکڑوں یورپی باشندے شام میں باغیوں کے ہمراہ شامی فوج کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ یورپی یونین کے انسداد دہشت گردی کے سربراہ کے اندازے کے مطابق شام میں باغیوں کے ہمراہ لڑنے والے یورپی افراد کی تعداد پانچ سو کے قریب ہے۔ انٹیلیجنس ایجنسیوں کو خدشہ ہے کہ ان میں سے کئی افراد القاعدہ میں شامل ہو سکتے ہیں اور یورپ واپس لوٹ کر دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہو سکتے ہیں۔ شام میں جن یورپی ممالک کے زیادہ باشندے ہیں ان میں یو کے، آئرلینڈ اور فرانس شامل ہیں۔ بی بی سی کے نامہ نگار ڈنکن کروفرڈ کا کہنا ہے کہ یورپ بھر میں انٹیلیجنس ایجنسیوں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ برطانیہ اور بیلجیئم میں ایجنسیاں یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں کہ یہ افراد بھرتی کیسے کیے جاتے ہیں۔ نیدر لینڈز میں حکام نے دہشت گردی کے خطرے کی سطح کو بلند کردیا ہے کیونکہ انتہا پسند شہری واپس ملک آ رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 257487

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/257487/شام-میں-سینکڑوں-یورپی-باشندے-باغیوں-کے-ہمراہ-فوج-کیخلاف-لڑ-رہے-ہیں-یونین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org