0
Wednesday 24 Apr 2013 13:34

شام میں سینکڑوں یورپی باشندے باغیوں کے ہمراہ فوج کیخلاف لڑ رہے ہیں، یورپی یونین

شام میں سینکڑوں یورپی باشندے باغیوں کے ہمراہ فوج کیخلاف لڑ رہے ہیں، یورپی یونین
اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین کے انسداد دہشت گردی کے سربراہ نے بی بی سی کیساتھ بات طیت کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ سینکڑوں یورپی باشندے شام میں باغیوں کے ہمراہ شامی فوج کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ یورپی یونین کے انسداد دہشت گردی کے سربراہ کے اندازے کے مطابق شام میں باغیوں کے ہمراہ لڑنے والے یورپی افراد کی تعداد پانچ سو کے قریب ہے۔ انٹیلیجنس ایجنسیوں کو خدشہ ہے کہ ان میں سے کئی افراد القاعدہ میں شامل ہو سکتے ہیں اور یورپ واپس لوٹ کر دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہو سکتے ہیں۔ شام میں جن یورپی ممالک کے زیادہ باشندے ہیں ان میں یو کے، آئرلینڈ اور فرانس شامل ہیں۔ بی بی سی کے نامہ نگار ڈنکن کروفرڈ کا کہنا ہے کہ یورپ بھر میں انٹیلیجنس ایجنسیوں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ برطانیہ اور بیلجیئم میں ایجنسیاں یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں کہ یہ افراد بھرتی کیسے کیے جاتے ہیں۔ نیدر لینڈز میں حکام نے دہشت گردی کے خطرے کی سطح کو بلند کردیا ہے کیونکہ انتہا پسند شہری واپس ملک آ رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 257487
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش